ولادت حضرت معصومہ (س)مبارک باد
 

خبرنگار مجمع روحانیون.

مجمع روحانیون کرگل و لیہ کے زیر سرپرستی حوزہ علمیہ قم مین کل ایک محفل پرشکوہ کا انعقاد کیاگیا جسمین علماء , طلاب اور ذاکرین نے منقبت خوانی اور مدح وثناء سےمحفل کو رونق بخشا محفل میں حوزہ علمیہ قم کے علماء کے ساتھ مشھد مقدس سے آئے ہوئے مھمان علماء کرام نے بھی محفل مین بھرپورحصہ لیا اورشعر خوانی اور خطابت سے علماء اورمومنین کی قلوب کو مزین فرمایا.محفل کے دوران مجمع روحانیون کے صدر جناب شیخ احمد آرمان نےاپنے حالیہ تبلیغی سفر کے بارے مین ایک تفصیلی ریپورٹ بھی پیش کی اور ساتھ ساتھ مجمع روحاونیون کے بخش تبلیغات کے صدر مولانا سید عباس موسوی اور انکے کارکنون کا شکریہ اداء کیا انہون نے فرمایا ہم نے شھر کرگل کے دونون فعال ادارون (Ikmt&isk)کے مدیرون اور سرپرستون سے ملاقات کی جسمین اتحاد کے اس اھم رکن کو لے کر گفت وشنید ھوگی.اوروحدت کے لیے انتخاب شدہ شش نفری کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی اور مجمع روحانیون نے انکی حمایت کا اعلان بھی کیا. وحدت کی راہ میں زحمت برداشت کرنے والون کا شکریہ اداء کیا بالخصوص نمایندہ ولایت فقیہ اور نماہندہ آیت اللہ سیستانی کابھی شکریہ ادا کیا.چون کہ انہون نے کرگل کے اس اتحاد کو چارچاند لگانے کے لے اپنی حمایت کا اظھار فرمایا.ان کے مجمع روحانیون کے نایب صدر مولانا سید جمال موسوی نے بھی اتحاد کے موضوع پر زور دیتے ہوے فرمایااتحاد کرگل کے زریعہ ہم تشیع ھندوستان کی اچھی خدمت کرسکتے ہین.ھمارے پاس فنون کے ماھرین اور متخصصین موجودہین صرف ایک فکرو ھدف کے ساتھ جامعہ کے لے کام کرنے کی ضرورت ہے انکے فورا بعد مجمع وحانیون کے مشاور مولانا سید طہ رضوی نے صدر مجمع روحانیون کا شکریہ اداء کرتے ہوے حضرت معصومہ اور قم مقدسہ کی فضیلت پر روشنی ڈالی انہون نے فرمایا اس سال مجمع روحانیون کا کرگل مین کے گےاقدامات کا ہم قدردانی کرتے ہین اور مجمع کی ترقی کے لے ہر علماءاور طلاب سے گزارش کرتے ہین کہ اس راہ کو آگے لے جانے مین اپنی تمام کوشش کرین محفل کی نظامت کو مولاناشیخ جواد حبیب نے سمبھالی جسمین مشھد سے آنے والے مھمان علماء کرام کو خوش آمدید کہی اور مھمان حضرات کو اپنی اظھار رائی کابھی موقع فراہم کیا......

صدر ھیئت علمی ,مجمع روحانیون کرگل و لیہ.
باقر علی اخلاقی.